انٹرنیشنل

روہنگیا میں مظالم،دنیا بھر کے مسلمانوں کا احتجاج رنگ لے آیا

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے،رپورٹ
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بات چیت سے بچنے کیلئے آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کرنی تھی لیکن اب ان کی پارٹی ترجمان نے بیان دیا کہ آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مختلف حلقوں کی جانب سے آنگ سان سوچی سے نوبیل امن انعام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹہرائیں گی اور نہ ہی سرکاری بیان جاری کریں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire