YouTube

مقبول خبریں

loading…


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹرنیشنل پاکستان

سگے بھائی کے ذریعے پاکستان سے دھڑا دھڑ خوبصورت لڑکیاں منگوانے کا انکشاف

لڑکیوں کو ملازمت کا کہہ کر کیا کام کروایا جاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو بھولی بھالی لڑکیوں کو نوکریوں کا فریب دے کر بیرون ملک بھیجتا اور پھر ان سے قبیح کام کرواتا۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہیومن ٹریفکنگ کے جرم میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتاری کے بعد جوڈیشلمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ ملزم معصوم لڑکیوں کو دھوکے سے بیرون ملک ملازمت کیلئے بھیجتا اور پھر وہاں ان لڑکیوں سے دھندہ کروایا جاتا۔ تفتیشی ٹیم نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس قبیح جرم میں ملزم کی بہن بھی شریک ہے جس نے دبئی میں سیلون قائم کر رکھا ہے جس کی آڑ میں دو نمبر کام کیا جاتا ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی بیوی بھی اس کام میں ملوث ہے تاہم ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire