YouTube

مقبول خبریں

loading…


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز

کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ سپرسٹارسنجے دت کے ایک پیر بھی ہیں اور وہ پاکستانی ہیں-

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی معروف شخصیات روحانی سکون اور مشکلات میں پھنسنے کے بعد کسی روحانی شخصیت کا سہارا ضرور لیتی ہیں چاہے وہ سیاستدان ہوں یا فلم سٹار۔ ایسا ہی آج کل کچھ بالی ووڈ سٹار سنجے دت کے ساتھ ہو رہا ہے، بالی ووڈ میں مشکلات میں پھنسے سنجے دت نے برا وقت ٹالنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے پاکستانی پیروں سے رابطے کرنا شروع کر دئیے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نےدبئی میں ایک پاکستانی پیر صوفی جمیل سے ان کے وہاں موجود آستانے پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بالی ووڈ سٹار نے

صوفی جمیل سے اپنی پریشانیوں اور مشکلات سے آگاہ کیا اور ان سے دعا کی درخواست کی۔ دبئی میں صوفی جمیل کے آستانے پر موجود سنجے دت کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوفی جمیل سنجے دت کے سر کو پکڑے کوئی خاص عمل کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire