انٹرنیشنل

امی ، ابو سو رہے ہیں، اٹھیں گے تو ہم مندر جائیں گے

بھارت کے شہر کرناٹکا کے منیر آباد ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے دل دوز واقعے نے لرزہ طاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایک تین سالہ بچہ ریلوے سٹیشن پرحقیقت سے بے خبر اپنے والدین کی لاشوں کے پاس بیٹھا کھیل رہا تھا۔ مسافروں نے کافی دیر اسے کھیلتا دیکھ کر پوچھا تو اس نے نہایت معصومیت سے جواب دیا کہ ’’میری امی اور ابو سو رہے ہیں، وہ اٹھیں گے تو ہم ہالیگاما مندر میں جائیں گے‘‘ مسافروں کے سوال پر بچے نے جواب دیا کہ میرے والدین تھکے ہوئے تھے اسلئے سو رہے ہیں۔ والدینکی پر اسرار موت سے بے خبر بچے نے مسافروں کے مقامی پولیس کو بلانے پربتایا کہ ہم گداگ سٹیشن سے یہاں آئے ہیں اور میرے والدین ابھی تک سو رہے ہیں ، جب وہ اٹھیں گے تو ہم آگے مندر جائیں گے۔ کھیل کود میں مگن تین سالہ دیوراج اپنے والدین کی پر اسرار موت سے بے خبر ان کے اٹھنے کا گھنٹوں انتظار کرتا رہا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ اس کے والدین اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر ابدی نیند سو چکے ہیں۔مقامی ریولے پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کرآنجہانی والدین کے رشتہ داروں کو اطلاع کر دی۔ پولیس کے مطابق

تحقیقات میں ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خود کشی کا کیس لگتا ہے لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire