YouTube

مقبول خبریں

loading…


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز

حالیہ اسکینڈل کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار،بیمار پڑ گئیں

مسلسل تنقید کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار اور بستر سے لگی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تصاویر لیک کے بعد ماہرہ خان شدید بیمار ہیں۔ ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبا ؤمیں ہیں اور انہیں 104 ڈگری کا بخار ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ماہرہ کی علالت کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی نہیں آرہیں۔ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر فلم سات دنکی شوٹنگ کی ایک تصویر شیئرکی تو ان کے ایک فالوور بدری جی نے سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان بھی شوٹنگ پر موجود ہیں۔ جس پر میرا سیٹھی نے بتایا کہ ماہرہ سیٹ پر موجود نہیں ہیں اور سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ شوٹنگ کیلئے آ جائیں۔ واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کچھ تصاویر لیک ہوئی تھیں جن میں دونوں سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور پاکستانی صارفین نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire