دلچسپ و عجیب

دنیا کی ایسی شادی جو شاید پہلی اور آخری بار ہوئی ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیس بک پر لڑکے لڑکیوں کے ملنے اور پھر شادی کرنے کے واقعات تو بکثرت ہو چکے ہیں اب تصاویر شیئرکرنے کی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ (Snapchat)بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ سنیپ چیٹ پر ملنے والا ایک جوڑا حقیقی دنیا میں ملے بغیر ہی اس ویب سائٹ کے زریعے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گیا ہے۔ یہ اس نوعیت کی پہلی شادی ہے جو سنیپ چیٹ اور سکائپ پر سر انجام پائی ہے۔18سالہ برطانوی نوجوان نیتھن ٹریویک اور 20سالہ امریکی لڑکی گیبریلے کی پہلی ملاقات جون 2014ء4 میں سنیپ چیٹ پر ہوئی۔ وہ کافیعرصے تک سنیپ چیٹ پر ہی ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے۔ پھر وہ سکائپ پر آ گئے اور ویڈیو کالز کرنے لگے۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے کے اس قدر قریب آ گئے کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ نیتھن نے گیبریلے کو سکائپ پر ہی پروپوز کیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیتھن کا کہنا تھا کہ ’’میں نے دو بار گیبریلے کو پروپوز کیا۔ ایک بار سکائپ پر اور ایک بار سامنے آ کر، جب ہم پہلی بار ملے تھے۔میں گیبریلے کو ملنے واشنگٹن میں واقع اس کی دادی کے گھر پہنچا، جب وہ پہلی بار میرے سامنے آئی تو میں اس کے سامنے گھٹنوں پر کھڑے ہو کر اسے پروپوز کیا اور اس نے جواب میں ہاں کہہ دیا۔ میں نے گزشتہ کرسمس پر اسے ایک ہیرے کی انگوٹھی دی۔ جب ہم نے شادی کا فیصلہ کیا تو ہم دونوں کے خاندان کے افراد نے بھی اس سلسلے میں ہماری حمایت کی، اگرچہ انہیں کچھ تحفظات تھے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ہماری یہ شادی زیادہ دیر تک چل نہیں پائے گی۔ شادی کے بعد نیتھن برطانیہ چھوڑ کر امریکہ چلا گیا ہے اور اب دونوں میاں بیوی واشنگٹن میں رہائش پذیر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire