دلچسپ و عجیب

ڈرائونے خواب کیوں آتے ہیں ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ ذہنی تنائو اور پریشانی کا شکار ہیں تو جان لیں کہ یہ ڈرائونے خوابوں کی صورت میں ظاہر ہوسکتی ہے ۔ حال ہی میں فن لینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہوںانہیں مستقل بنیادوں پر ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بہت زیادہ ڈپریشن کے شکار افراد کو ہفتے میں کم ازکم ایک بار ڈرائونا خواب آتا تھا جبکہ صرف دو فیصد لوگ ایسے تھے جنہیں کوئی ذہنی تنائونہ تھا لیکن انہیں ڈرائونے خواب آئے ۔ اسی طرح جو لوگ بے خوابی کا شکار تھے ان میں 17فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائونے خوابوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پر سکون نیند سونے والے افراد میں سے صرف ایک فیصد کاکہنا تھا کہ انہیں ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ محقق نیلز سینڈمین کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ باتیں چلتی رہتی ہیں اور جب آپ سوتے ہیں تو بھیانک خواب کی صورت میں سامنے آتی ہیں ۔ تحقیق کار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کیساتھ ایسا ہے اور کچھ افراد میں یہ دیگر باتوں کی وجہ سے بھی ہوسکتاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire