YouTube

مقبول خبریں

loading…


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اسلام

وہ سنت نبوی ؐجو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دین اسلام کو دین فطرت قرار دیا گیا ہے، اسلام کی حقانیت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جدید علوم خصوصاََ سائنس اسلامی طرز زندگی پر مہر ثبت تصدیق کرتی جا رہ ہے۔ داڑھی سنت نبوی ہے ، دنیا بھر میں مسلمان اپنے نبی کریمﷺسے محبت کے اظہار کیلئے ان کی اس سنت کی پیروی کرتے نـظر آتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے رعب میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی مردانہ وجاہت بھی کھل کر سامنے آتی ہے۔ سنت نبویﷺ کے فوائد اب سائنس بھی تسلیم کر رہی ہے۔سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے
داڑھی پر اپنی تحقیق میں تسلیم کیا ہے کہ داڑھی رکھنا اچھی صحت اور وجاہت میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔ داڑھی والے چہرے سورج کی مضر شعاعوں سے 90 فیصد محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سورج کی ان مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کی روک تھام عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جلد کے مختلف مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کے بال سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور یہ کتنے فیصد شعاعوں کو بلاک کرتے ہیں، اس کا انحصار داڑھی کے گھنے پن اور سورج کے زاویے پر ہوتا ہے۔اس سے پہلے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ داڑھی چہرے کو مٹی اور پولن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو کہ دمہ یا نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ داڑھی کے بال نمی کو برقرار رکھ کر جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Urdu Empire