نسوانی حسن میں قدرتی طور پر اضافہ۔۔۔

اگر آپ نسوانی حسن کی کمزوری کا شکار ہیں تو آپ ان لاکھوں خواتین میں سے ہیں جو روزانہ Cup size A سے Cup Size D کو پہننے کا خواب دیکھتی ہیں،کچھ خواتین کا نسوانی حسن قدرتی طور پر کم ہوتا ہے اور کچھ کا قدرتی طو ر پر زیادہ ہوتا ہے، لیکن نسوانی حسن میں اضافہ خواتین میں پر اعتمادی ، یقین ، جوش اور کشش کا باعث بنتا ہے۔ہارمونز کی کمی یا زیادتی نسوانی حسن میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ہے، اگر عورت کے جسم میں زیادہ مردانہ ہارمون یعنی ٹیسٹو سٹیرون ہوں تو اس کے بریسٹ کا سائز کم رہ جاتا ہے۔

اس لئے جسم میں ایسٹروجن کی مقدار نارمل رکھنا ضروری ہے اور اس کے لئے ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جن میں ایسٹروجن کی مقدار زیادہ ہے یا پھر بریسٹ کی مساج اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔آج میں آپ کے لئے بریسٹ مساج کا ایک زبردست طریقہ کار لے کر آئی ہوں جس کے صرف ایک ماہ کے استعمال سے ہی آپ اپنی بریسٹ کے سائز میں واضح فرق محسوس کریں گی۔

بریسٹ سائز بڑھانے کے لئے زبردست مساج
گندم کا تیل نسوانی حسن میں اضافے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ گندم کے تیل کو بریسٹ پر مساج کرنے سے بریسٹ میں خون کی سرکولیشن میں اضافہ ہوتا ہے، بریسٹ کی نوریشنگ ہوتی ہے اوریہ بریسٹ کے سیلز کو وافر آکسیجن فراہم کرتا ہے تا کہ اچھے طریقے سے ان میں میٹابولزم کا عمل ہو سکے۔ اس میں موجود وٹامن E بریسٹ سائز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

اجزاء
گندم کاتیل : ایک کھانے کا چمچ
مٹی کی پیالی : ایک عدد

ترکیب اور طریقہ استعما ل
گندم کے تیل کو پیالی میں ڈال لیں اور ہاتھوں کی مدد سے بریسٹ پر لگائیں ۔ بہتر نتائج کے لئے اسے رات کے وقت لگائیں اور پہلے کسی ایک بریسٹ پر لگائیں اور دونوں ہاتھوں سے گولائی میں مالش کریں ۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ تیل سے بریسٹ کے اوپر اور اطراف میں اچھی طرح مساج ہو جائے ۔ کم ازکم پانچ منٹ تک مساج کرنے کے بعد دوسرے بریسٹ کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں اور تیل کو صاف کیے بغیر رات کو ویسے ہی سو جائیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی اور کسی اچھے صابن سے دھولیں۔اس طریقہ کار کوکم ازکم ایک ما ہ تک لگاتار کریں ۔ انشاء اللہ آپ اس کے استعمال سے خوبصورت اور پر کشش بریسٹ کی مالک بن جائیں گی۔

نوٹ: مالش کرنے کے بعد بَرا کا استعمال نہیں کرنا،بَرا پہنے بغیر سو جائیں۔ سونے کے لئے کھلے اور ڈھیلے کپڑوں کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ بریسٹ سائز میں حیران کن حد تک اضافے کے لئے اوپر والے نسخے کے ساتھ ساتھ درج ذیل نسخہ بھی استعمال کریں۔ ایسی خواتین جن کی جلد چکنی ہے وہ یہ نسخہ تین دن ٹیسٹ اینڈ ٹرائل کے طور پر استعمال کریں، اگر جلد کی چکناہٹ میں اضافہ نہ ہو تو بلا جھجھک جاری رکھیں اور اگر جلد زیادہ چکنی ہونے لگے تو اس کا استعمال مت کریں کیونکہ چہرے پر دانے وغیرہ نکلنے کا خدشہ ہے۔
ایسی خواتین جو اپنے بریسٹ کا سائز بڑھانا چاہتی ہیں وہ دودھ کا استعمال زیادہ کریں۔ تل اور السی کے بیج قدرتی ایسٹروجن کا بہترین ذریعہ ہے، اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیج اور خربوزے کے بیج ان کا استعمال کرنے سے بھی بریسٹ سائز میں اضافہ ہوتا ہے۔چنے ، لوبئے اور مٹر کا خوراک میں زیادہ استعمال بھی نسوانی حسن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔سیب ، گاجر، چیری، اناراور پپیتہ کا استعما ل ہفتہ میں ایک بار لازمی کریں۔کافی ، پیپسی، کوک اور دیگر بازاری مشروبات سے پرہیز کریں ، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور پرسکون نیند لینے سے بھی نسوانی حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔